غزہ کیلئے انسانی امداد میں اضافہ ہونا چاہیے، امریکی وزیر دفاع
امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا کہنا ہے کہ غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن کا اسرائیلی ہم منصب یوو گیلنٹ سےٹیلیفونک رابطہ ہوا۔
پینٹاگون سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں میں جنگ بندی سمیت غزہ کی تازہ ترین پیش رفت پر تبادلہ خیال ہوا۔
امریکی وزیر دفاع نے کہا کہ غزہ کے لیے انسانی امداد میں اضافہ ہونا چاہیے۔ تمام فریقین موجودہ تنازعہ کو پھیلانے سے گریز کریں۔
امریکی وزیر دفاع نے اسرائیل کے لیے امریکی سیکیورٹی امدادی معاونت کے بارے میں اپ ڈیٹس فراہم کیں۔
امریکی وزیر دفاع نے مشرق وسطیٰ میں امریکی فوج اور مفادات کے تحفظ کے لیے جاری کوششوں پر بھی بات کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
