آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک
بھارتی ریاست گجرات میں آسمانی بجلی گرنے سے 24 افراد ہلاک ہوگئے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سرکاری ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت کی ریاست گجرات میں گذشتہ دو روز کے دوران گرج چمک کے ساتھ شدید بارشیں اور ژالہ باری ہوئی۔
رپورٹ کے مطابق گجرات میں آسمانی بجلی گرنے اور بارش کے باعث حادثات میں 24 افراد ہلاک اور تقریبا 23 زخمی ہوگئے ہیں۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ بارش سے گجرات میں متعدد مکانات کو نقصان پہنچا جب کہ مویشی بھی بہہ گئے ہیں۔
گجرات کے وزیر زراعت راگھو جی پٹیل کا کہنا ہے کہ بارشوں کے باعث ہونے والے نقصان کا تخمینہ لگانے کے لیے جلد ہی ایک سروے شروع کیا جائے گا اور اس کے نتائج کی بنیاد پر متاثرین کو معاوضہ ادا کیا جائے گا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
