حماس جمعہ سے پہلے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہیں کرے گا
فلسطینی مزاحمتی تنظیم حماس جمعہ سے پہلے اسرائیلی یرغمالیوں کو رہا نہیں کرے گی۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی قومی سلامتی کونسل کے مشیر کا کہنا ہے کہ یرغمالیوں کی رہائی کے لیے مذاکرات آگے بڑھ رہے ہیں اور مسلسل جاری ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان عارضی جنگ بندی کے تحت یرغمالیوں کی رہائی جمعہ سے پہلے نہیں ہو گی۔
اسرائیل کے قومی سلامتی کے مشیر اور امریکہ کے مشترکہ بیان نے یرغمالی افراد کے رشتہ داروں کی ان امیدوں پر پانی پھیر دیا کہ کچھ یرغمالی جمعرات کو رہا ہو جائیں گے۔
تاہم کسی بھی فریق کی جانب سے تاخیر کی کوئی وجہ نہیں بتائی گئی۔
واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس نے گزشتہ روز صبح سویرے غزہ میں کم از کم چار دن کے لیے جنگ بندی پر اتفاق کیا تھا تاکہ انسانی ہمدردی کی بنیاد پر امداد پہنچائی جاسکے ۔
جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیل میں قید کم از کم 150 فلسطینیوں کی رہائی کے بدلے حماس یرغمال بنائے گئے کم از کم 50 اسرائیلی افراد کو رہا کرے گا۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
