غزہ میں خطرناک عسکری کارروائیاں کی جا رہی ہیں، سعودی وزیر خارجہ
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان کا کہنا ہے کہ غزہ میں خطرناک عسکری کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق سعودی اور امریکی وزرائے خارجہ کا ٹیلی فونک رابطہ ہوا جس میں غزہ میں جنگ بندی کے طریقوں پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ غزہ میں خطرناک عسکری کارروائیاں کی جا رہی ہیں۔ غزہ اور ملحقہ علاقوں میں انسانی ہمدردی کے تحت جنگ بندی کی جائے۔
انہوں نے کہا کہ جنگ زدہ علاقوں میں امدادی کارروائیوں کو شروع کیا جائے اور غزہ میں زخمیوں کی طبی امداد کو فی الفور بحال کیا جائے۔
سعودی وزیر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ غزہ سے فلسطینی عوام کی جبری نقل مکانی کو مسترد کرتے ہیں۔ عالمی برادری اسرائیل کے غیر قانونی اقدامات کو موثر انداز سے رکوانے میں کردار ادا کرے۔
شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ قیام امن کے لیے سلامتی کونسل کی قراردادوں پر عمل کروایا جائے اور عالمی برادری غزہ میں جنگ بندی کے لیے اپنا اخلاقی کردار ادا کرے۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
