Advertisement
Advertisement
Advertisement

علاج کے لیے آنے والے گینگسٹر کو ڈاکٹر نے ہلاک کردیا

Now Reading:

علاج کے لیے آنے والے گینگسٹر کو ڈاکٹر نے ہلاک کردیا
علاج کے لیے آنے والے گینگسٹر کو ڈاکٹر نے ہلاک کردیا

علاج کے لیے آنے والے گینگسٹر کو ڈاکٹر نے ہلاک کردیا

بھارتی ریاست بہار میں علاج کے لیے آنے والے گینگسٹر کو ڈاکٹر نے تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

کشمیر میڈٰیا سروس کی رپورٹ کے مطابق بھارتی ریاست بہار میں علاج کے لیے ایک پرائیویٹ اسپتال جانے والے گینگسٹرکو مبینہ طور پر ڈاکٹر اورمعاون طبی عملے نے تشدد کرکے ہلاک کردیا۔

رپورٹ کے مطابق چندن کمار نامی گینگسٹر ریاست کے ضلع بیگوسرائے کے گاؤں روپ نگر کے ایک اسپتال میں علاج کے لیے گیا تھا۔

رپورٹ کے مطابق گینسٹر کا ڈاکٹر کے ساتھ جھگڑا ہوا جس پر اسے تشدد کا نشانہ بنایا گیا جب کہ ڈاکٹر اور طبی عملے نے گینگسٹر کو جان سے مارنے کے لیے تیز دھار آلے بھی استعمال کیے۔

ملزم ڈاکٹر کی شناخت اجیت پاسوان کے نام سے ہوئی ہے جب کہ واقعے کے بعد گینگسٹر کے ساتھیوں نے اسپتال اور ڈاکٹر کی رہائش گاہ کو آگ لگادی۔

Advertisement

پولیس کے مطابق گینگسٹر علاج کے لیے اسپتال گیا تھا تاہم علاج سے انکار پر اس کا ڈاکٹر کے ساتھ جھگڑا ہوا جس کے بعد گینگسٹر کو تشدد کا نشانہ بناکر قتل کردیا گیا۔

پولیس کا کہنا تھا کہ واقعے کی تحقیقات کے لیے ایک ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے جب کہ مذکورہ ڈاکٹر اور دیگر عملے کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر