Advertisement
Advertisement
Advertisement

حزب اللہ نے ایک اور اسرائیلی ڈرون مار گرایا

Now Reading:

حزب اللہ نے ایک اور اسرائیلی ڈرون مار گرایا
حزب اللہ

حزب اللہ نے ایک اور اسرائیلی ڈرون مار گرایا

لبنانی عسکری گروپ  حزب اللہ نے ایک اور اسرائیلی ڈرون مار گرایا ہے۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  حزب اللہ نے اسرائیل کے ساتھ دوطرفہ لڑائی میں اسرائیلی ہرمیس 450 ڈرون مار گرانے کا دعویٰ کیا ہے۔

تازہ ترین واقعے میں حزب اللہ اور اسرائیل   نے آج صبح لبنان-اسرائیل سرحد کے قریب ایک دوسرے پر راکٹ اور میزائل فائر  کیے۔

حزب اللہ نے شمال میں اسرائیلی فوج کے اہداف پر 11 ٹینک شکن میزائل داغے ہیں جبکہ ایک ڈرون مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا گیا ہے۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج  کا دعویٰ ہے کہ اسرائیلی ڈرون پر فائر کیے گئے میزائل کو انٹرسیپٹ کرلیا گیا تھا۔

Advertisement

بین الاقوامی خبررساں ادارے کی جانب سے  کسی بھی بیان کی تصدیق نہیں  کی جاسکی ہے۔

امریکا نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ  یہی صورتحال رہی تو یہ تنازعہ  پورے مشرق وسطیٰ میں پھیل جائے گا۔

واضح رہے کہ حزب اللہ نے اس سے قبل  رواں ماہ کے آغاز میں بھی زمین سے فضا میں مار کرنے والے میزائل  کے ذریعے ایک اسرائیلی ڈرون مار  گرانے کا دعویٰ کیا تھا  جبکہ   اسرائیلی فوج نے حملے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ ڈرون کو کوئی نقصان نہیں پہنچا۔

اس سے ایک ہفتہ قبل بھی حزب اللہ نے ایک اسرائیلی ڈرون تباہ کردیا تھا یعنی گزشتہ ایک ماہ کے دوران حزب اللہ کی جانب سے یہ تیسرا اسرائیلی ڈرون مار گرایا گیا ہے۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

Advertisement

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر