Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ کیلئے انسانی امداد کی بلا روک ٹوک اجازت وقت کی ضرورت ہے، سعودی وزیر دفاع

Now Reading:

غزہ کیلئے انسانی امداد کی بلا روک ٹوک اجازت وقت کی ضرورت ہے، سعودی وزیر دفاع
سعودی وزیر دفاع

غزہ کیلئے انسانی امداد کی بلا روک ٹوک اجازت وقت کی ضرورت ہے، سعودی وزیر دفاع

سعودی وزیر دفاع کا کہنا ہے کہ  غزہ   کے لیے انسانی امداد کی بلا روک ٹوک اجازت وقت کی ضرورت ہے ۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق  سعودی وزیر دفاع خالد بن سلمان اور برطانوی وزیر دفاع گرانٹ شیپس کے درمیان ٹیلیفونک رابطہ ہوا جس میں  دونوں رہنماؤں  نے غزہ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا۔

سعودی وزیر دفاع نے غزہ میں فوجی کارروائی کو ختم کرنے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنانے پر زور  دیتے ہوئے کہا کہ غزہ کے لیے انسانی امداد  کی بلا روک ٹوک اجازت وقت کی ضرورت ہے۔

دونوں رہنماؤں نے سعودی اور برطانوی سٹریٹجک دفاعی تعاون کا جائزہ لیا اور اسے مزید مضبوط بنانے کے طریقے پر بھی غور کیا۔

واضح رہے کہ اسرائیل اور حماس کے درمیان دو روز قبل 4 روز کے لیے جنگ بندی پر اتفاق ہوا تھا جس کا اطلاق پاکستانی وقت کے مطابق آج صبح 10 بجے سے ہوگیا ہے۔

Advertisement

اسرائیل اور حماس کے درمیان 4 روزہ عارضی جنگ بندی معاہدے کے تحت اسرائیلی جیلوں میں قید 150 فلسطینیوں کو رہا کیا جائے گا جبکہ حماس کی جانب سے 50 صہیونی یرغمالیوں  کو رہا  کیا جائے گا۔

حماس کے مطابق جنگ بندی کے دوران اسرائیلی طیاروں کی جنوبی غزہ میں پروازوں پر مکمل پابندی ہوگی جبکہ غزہ سٹی اور شمالی غزہ پر روزانہ چھ گھنٹے صبح 10 بجے سے شام 4 بجے تک اسرائیلی طیارے پرواز نہیں کریں گے۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی بربریت میں 6 ہزار سے زائد بچوں اور 2 ہزار خواتین سمیت 14 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوچکے ہیں  جبکہ 33 ہزار سے زائد زخمی ہیں۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر