
یمن: حوثی ملیشیا نے بحیرہ احمر میں بحری جہاز پر قبضہ کرلیا
یمن کی حوثی ملیشیا نے بحیرہ احمر میں اسرائیلی بحری جہاز پر قبضہ کرلیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق یمن کے حوثی باغیوں نے آج صبح ایک ویڈیو فوٹیج جاری کی ہے جس میں جنوبی بحیرہ احمر میں مسلح افراد کو ہیلی کاپٹر سے اترکر ایک مال بردار جہاز پر قبضہ کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔
یہ فوٹیج حوثی ملیشیا کے ٹی وی چینل المسیرہ نے جہاز پر قبضہ کیے جانے کے ایک دن بعد جاری کی۔
حوثی ملیشیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس جہاز کا تعلق اسرائیل سے ہے۔ تاہم اسرائیل کا کہنا ہے کہ پکڑا جانے والا جہاز برطانوی ملکیت ہے اور اسے جاپان سے آپریٹ کیا جاتاہے۔
دوسری جانب امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان میتھیو ملر نے پریس بریفنگ کے دوران کہا کہ امریکا حوثیوں کی جانب سے بحیرہ احمر میں جہاز پر قبضے کی مذمت کرتا ہے۔
میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ حوثیوں کا جہازپر قبضہ بین الاقوامی قانون کی کھلی خلاف ورزی ہے۔ امریکا جہاز اور اس کے عملے کی فوری رہائی کا مطالبہ کرتا ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگلے اقدامات پر اپنے اتحادیوں اور اقوام متحدہ سے مشورہ کریں گے ۔
اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں
ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں
پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں اور بیل آئیکن پر کلک کریں
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News