Advertisement
Advertisement
Advertisement

کینیڈا میں مسلم خاندان کے قاتل کو سزا

Now Reading:

کینیڈا میں مسلم خاندان کے قاتل کو سزا
کینیڈا

کینیڈا میں مسلم خاندان کے قاتل کو سزا

کینیڈا میں مسلم خاندان کے قاتل کو سزا سنادی گئی۔

کینیڈین میڈیا کی رپورٹ کے مطابق  کینیڈا میں پاکستانی خاندان کے چار افراد کو اپنی گاڑی کے نیچے کچلنے میں ملوث  22 سالہ سفید فام نیتھینیل ویلٹمین کو مجرم  قرار دے دیا گیا۔

نیتھینیل ویلٹمین نے جون 2021 میں سلمان افضال  اور ان کی فیملی پر جان بوجھ کر اپنی گاڑی چڑھا کر قتل کر دیا تھا۔

نیتھینیل ویلٹمین کو فرسٹ ڈگری کے قتل میں خود کار طریقے سے عمر قید کی سزا ہوگئی ہے جس میں 25 سال تک پیرول کا کوئی امکان نہیں ہوتا ہے۔

اس حملے میں  46 سالہ سلمان افضال سمیت ان کی 44 سالہ اہلیہ   مدیحہ سلمان،  15 سالہ بیٹی یمنیٰ  اور ان کی 74 سالہ دادی طلعت افضا ل  جاں بحق ہوگئی تھیں جبکہ  9 سالہ بیٹا شدید زخمی ہوگیا تھا ۔

Advertisement

استغاثہ نے استدلال کیا کہ ویلٹمین نے دہشتگردی کی کارروائی کی اور اسے تمام الزامات پر سزا دی جانی چاہیے۔

خاندان کے افراد کا کہنا ہے کہ  یہ فیصلہ ہمارے پیاروں کو واپس  تو نہیں لاسکتا لیکن  وہ  عدالت  کے اس  فیصلے سے خوش ہیں ۔

 مدیحہ سلمان کی والدہ تابندہ بخاری نے کہا اس نے ہمارے دلوں میں خوف اور دہشت پیدا کرنے کا ارادہ کیا تاہم یہ صرف ایک مسلم کمیونٹی کے خلاف جرم نہیں تھا بلکہ تمام کینیڈینز کے تحفظ اور سلامتی کے خلاف حملہ تھا۔

اگر آپ حالاتِ حاضرہ سے باخبر رہنا چاہتے ہیں تو ہمارے فیس بک پیج https://www.facebook.com/BOLUrduNews/ کو لائک کریں

ٹوئٹر پر ہمیں فولو کریں https://twitter.com/bolnewsurdu01 اور حالات سے باخبر رہیں

پاکستان سمیت دنیا بھر سے خبریں دیکھنے کے لیے ہمارے کو سبسکرائب کریں   اور بیل آئیکن پر کلک کریں

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر