 
                                                      اسرائیل کا دمشق پر حملہ
شام کے دارالحکومت دمشق پر اسرائیل نے حملہ کیا ہے۔
شام کے سرکاری میڈیا کے مطابق شام کی وزارت دفاع نے کہا کہ اسرائیلی فضائی حملے میں جنوبی شام اور دمشق کو نشانہ بنایا گیا۔
وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا کہ اسرائیل نے مقبوضہ شام کے گولان کی سمت سے فضائی حملے کیے جس میں جنوبی علاقے کے کچھ مقامات کو نشانہ بنایا گیا۔
وزارت دفاع نے مزید کہا کہ شامی ایئر ڈیفنس نے اسرائیلی طیاروں کا حملہ ناکام بنا دیا، حملوں میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
اسرائیل شام کو نشانہ بنانے والے حملوں پر شاذ و نادر ہی تبصرہ کرتا ہے لیکن اس نے بارہا کہا ہے کہ وہ صدر بشار الاسد کی حکومت کی حمایت کرنے والے ایران کو شام میں اپنی موجودگی بڑھانے کی اجازت نہیں دے گا۔
واضح رہے کہ چند روز قبل شام میں اسرائیلی حملے میں ایرانی پاسداران انقلاب کے ایک سینئر مشیر کی شہادت ہوئی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 