
غزہ میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی
غزہ میں سیہونی اسرائیلی فوج کی جانب سے فلسطینیوں پر بمباری جاری ہے جس کت نتیجے میں شہید فلسطینیوں کی تعداد 21 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق غزہ کی پٹی پر اسرائیلی بربریت کے نتیجے میں 21 ہزار 110 فلسطینی شہید جب کہ 55 ہزار 243 زخمی ہوچکے ہیں۔
رپورٹ کے مطابق شہید فلسطینیوں میں نصف سے زائد بچے اور خواتین ہیں۔
دوسری جانب غزہ کے رہائشی علاقوں پر گذشتہ 24 گھنٹوں میں اسرائیلی فوج نے 100 سے زائد حملے کرکے مزید 240 سے زائد فلسطینیوں کو شہید کیا۔
خان یونس میں بے گھر فلسطینیوں کی پناہ گاہ فلسطینی ہلال احمر کے ہیڈکوارٹر پر بھی بمباری کی گئی، اسرائیلی بمباری سے ہلال احمر ہیڈکوارٹرز میں متعدد شہادتوں کی بھی اطلاعات ملی ہیں۔
اقوام متحدہ کے امدادی ادارے اوچا کی جیما کونل کہتے ہیں پیر کے روز وسطی غزہ کے الاقصیٰ اسپتال میں جو کچھ دیکھا وہ مکمل قتل عام تھا۔
انہوں نے کہا کہ بہت سے شدید زخمیوں کا علاج نہیں کیا جا سکا کیونکہ اسپتال “مکمل طور پر اوور لوڈڈ” تھا جب کہ اسرائیلی فضائیہ کی جانب سے غزہ پر بم گرانے کا سلسلہ جاری ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News