Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت میں کورونا وائرس کے 752 نئے کیسز رپورٹ، 4 افراد ہلاک

Now Reading:

بھارت میں کورونا وائرس کے 752 نئے کیسز رپورٹ، 4 افراد ہلاک
بھارت میں کورونا وائرس کے 752 نئے کیسز رپورٹ، 4 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس کے 752 نئے کیسز رپورٹ، 4 افراد ہلاک

بھارت میں کورونا وائرس کے 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جب کہ 4 افراد اپنی جان کی بازی ہار بیٹھے ہیں۔

بھارتی میڈیا کے مطابق گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران بھارت میں کورونا وائرس سے 4 افراد ہلاک ہوئے جب کہ بھارت بھر میں 24 گھنٹوں میں 752 نئے کیسز رپورٹ ہوئے۔

بھارتی میڈیا کا کہنا ہے کہ کورونا وائرس سے ہلاک ہونے والوں میں 2 کا تعلق ریاست کیرالہ، ایک کا راجستھان جب کہ ایک کا کرناٹکا سے ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: بھارت میں کورونا وائرس سر اٹھانے لگا، کیرالہ میں ایک شخص کی موت

کورونا وائرس کے حوالے سے بھارتی وزارت صحت کی جانب سے بھی اعداد و شمار جاری کیے گئے ہیں جس کے مطابق بروز ہفتہ کو سب سے زیادہ کیسز رپورٹ ہوئے۔

رپورٹ کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس سے اب تک 5 لاکھ 33 ہزار 332 اموات ہوچکی ہیں جب کہ ملک بھر میں کیسز کی تعداد 4 کروڑ 50 لاکھ سے تجاوز کرچکی ہے۔

بھارت کی مرکزی وزارت صحت کی ویب سائٹ کے مطابق کورونا وائرس سے صحتیاب ہونے والوں کی تعداد بڑھ کر 4 کروڑ 44 لاکھ 71 ہزار 212 ہوگئی جب کہ صحتیاب ہونے والوں کی شرح 98.81 فیصد ہے۔

Advertisement

وزارت صحت کی ویب سائٹ میں بتایا گیا ہے کہ ملک بھر میں اب تک کووڈ ویکسین کی 220 کروڑ سے زائد خوراکیں لگائی جاچکی ہیں۔

Advertisement

خیال رہے کہ بھارت میں کورونا وائرس کی نئی قسم سامنے آئی ہے جس کے باعث خدشات نے جنم لے لیا ہے اور لوگ خوف میں مبتلا ہیں۔

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کی سابق چیف سائنسدان ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن کہتی ہیں فی الحال گھبرانے کی ضرورت نہیں ہے کیونکہ اس نئی قسم سے تشویش کی کوئی بات نہیں۔

تاہم ڈاکٹر سومیا سوامی ناتھن نے لوگوں پر زور دیا کہ وہ مناسب احتیاطی تدابیر اختیار کرتے ہوئے محتاط رہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
اسرائیل اور بھارت کی فنڈنگ پر لندن میں اسلام مخالف ریلی
رائفل پر کنندہ الفاظ نے چارلی کِرک کے قتل کیس کو پراسرار بنادیا
نیٹو چیف کا روسی میزائل ٹیکنالوجی پر خدشات کا اظہار ، ٹرمپ نے نئی پابندیوں کا عندیہ دیدیا
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر