
بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر محبوبہ مفتی کا بیان، بھارتی حکومت سیخ پا
آرٹیکل 370 سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے فیصلے پر محبوبہ مفتی کے بیان پر بھارتی حکومت سیخ پا ہوگئی۔
خبر رساں ادارے کے مطابق پیپلز ڈیموکریٹک پارٹی کی صدر محبوبہ مفتی کے دفعہ 370 سے متعلق بھارتی سپریم کورٹ کے جانبدارانہ فیصلے پر تبصروں اور بیانات پر مودی حکمت سیخ پا ہوگئی ہے۔
رپورٹ کے مطابق مودی حکومت نے محبوبہ مفتی کو انتباہ جاری کیا ہے جب کہ بی جے پی کے جنرل سیکرٹری ترن چغ نے ایک بیان میں محبوبہ مفتی پر عوامی جذبات بھڑکانے کا الزام لگایا۔
یہ بھی پڑھیں: بھارتی سپریم کورٹ نے 5 اگست 2019 کے سیاہ اقدام کو قانونی قرار دے دیا
انہوں نے یہ بھی الزام عائد کیا کہ محبوبہ مفتی پاکستان کے اشاروں پر کام کررہی ہیں۔
یاد رہے کہ چند روز قبل ایک بیان میں محبوبہ مفتی نے کہا تھا کہ آرٹیکل 370 کے حوالے سے بھارتی سپریم کورٹ کا فیصلہ خدا کا فیصلہ نہیں۔
انہوں نے کہا تھا کہ ہماری پارٹی جموں و کشمیر کی خصوصی حیثیت کی بحالی کے لیے اپنی جدوجہد جاری رکھے گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News