
شارجہ نے فسلطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کی تمام تقاریب منسوخ کردیں
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ نے فسلطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کی تمام تقاریب کو منسوخ کردیا۔
غزہ میں 7 اکتوبر سے اسرائیلی بربریت جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 21 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 55 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ شہدا میں بچے اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔
تاہم ایسے وقت میں متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی جانب سے ایک بڑا اقدام سامنے آیا ہے، انہوں نے فسلطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کی تمام تقاریب کو منسوخ کردیا ہے۔
متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے حکمران کی اہلیہ اور وومن اسپورٹس کونسل کی چیئرپرسن شیخہ جواہر بنت محمد القاسمی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر سال نو کی تمام تقاریب کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
انہوں نے لکھا ’’فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نئے سال کی تمام استقبالیہ تقاریب اور آتش بازی کے پروگرام منسوخ کردیے گئے ہیں‘‘۔
دوسری جانب شارجہ کے محکمہ پولیس نے بھی سال نو کے موقع پر ہر قسم کی آتش بازی کی تقاریب پر پابندی عائد کردی ہے۔
واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں بسنے والے ہندوؤں اور عیسائیوں نے بھی دیوالی اور کرسمس کی تقاریب میں سادگی اختیار کی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News