Advertisement
Advertisement
Advertisement

شارجہ نے فسلطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کی تمام تقاریب منسوخ کردیں

Now Reading:

شارجہ نے فسلطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کی تمام تقاریب منسوخ کردیں
شارجہ نے فسلطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کی تمام تقاریب منسوخ کردیں

شارجہ نے فسلطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کی تمام تقاریب منسوخ کردیں

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ نے فسلطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کی تمام تقاریب کو منسوخ کردیا۔

غزہ میں 7 اکتوبر سے اسرائیلی بربریت جاری ہے جس کے نتیجے میں اب تک 21 ہزار سے زائد فلسطینی شہید اور 55 ہزار سے زائد زخمی ہوچکے ہیں جب کہ شہدا میں بچے اور خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔

تاہم ایسے وقت میں متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کی جانب سے ایک بڑا اقدام سامنے آیا ہے، انہوں نے فسلطین سے اظہار یکجہتی کے لیے سال نو کی تمام تقاریب کو منسوخ کردیا ہے۔

متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے حکمران کی اہلیہ اور وومن اسپورٹس کونسل کی چیئرپرسن شیخہ جواہر بنت محمد القاسمی نے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر سال نو کی تمام تقاریب کو منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔

انہوں نے لکھا ’’فلسطینی بھائیوں سے اظہار یکجہتی کے لیے نئے سال کی تمام استقبالیہ تقاریب اور آتش بازی کے پروگرام منسوخ کردیے گئے ہیں‘‘۔

Advertisement

دوسری جانب شارجہ کے محکمہ پولیس نے بھی سال نو کے موقع پر ہر قسم کی آتش بازی کی تقاریب پر پابندی عائد کردی ہے۔

واضح رہے کہ متحدہ عرب امارات میں بسنے والے ہندوؤں اور عیسائیوں نے بھی دیوالی اور کرسمس کی تقاریب میں سادگی اختیار کی تھی۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر