
ڈنمارک میں قرآن پاک جلانے پر سزا و جرمانے کا قانون منظور
ڈنمارک میں قرآن پاک جلانے یا بے حرمتی کرنے پر سزا و جرمانے کا قانون منظور کرلیا گیا۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق اسلام کی مقدس ترین کتاب کی بے حرمتی کے خلاف مسلم ممالک میں ہونے والے مظاہروں کے بعد ڈنمارک کی پارلیمنٹ نے عوامی مقامات پر قرآن پاک کے نسخوں کو جلانے کو غیر قانونی قرار دینے کا بل منظور کرلیا۔
بل میں ’ایک تسلیم شدہ مذہبی کمیونٹی کے لیے اہم مذہبی اہمیت کی حامل تحریروں کے ساتھ نامناسب سلوک‘ کی ممانعت کی گئی ہے۔ پارلیمنٹ کے 179 ممبران میں سے 94 نے بل کی حمایت میں جبکہ 77 نے مخالفت میں ووٹ دیا۔
بل میں کہا گیا کہ عملی لحاظ سے مقدس کتابوں یا نسخوں کو عوامی طور پر جلانا، پھاڑنا یا بصورت دیگر ان کی بے حرمتی کرنا اور ایسی ویڈیوز پھیلانا قانوناً منع ہے ۔
بل کے مطابق قانون توڑنے والوں کو جرمانے یا دو سال تک قید یا پھر دونوں سزائیں دی جاسکتی ہیں ۔
تاہم اس بل کے نافذالعمل ہونے کے لیے اب اسے دستخط کے لیے ملکہ مارگریتھ کو ارسال کیا جائے گا۔ توقع ہے کہ رواں ماہ ہی اس بل پر دستخط ہوجائیں گے، اس کے بعد ہی یہ بل نافذالعمل ہوگا۔
ڈنمارک کی وزارت انصاف کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ اس قانون کا مقصد ’ منظم انداز سے کی گئی تضحیک‘کے اثرات کو زائل کرنا ہے جس نے دیگر عوامل کے ساتھ مل کر ملک میں دہشت گردی کے خطرات کو بڑھانے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News