امریکا میں خوفناک طوفان؛ 6 افراد ہلاک، متعدد زخمی
امریکا کی ریاست ٹینیسی میں خوفناک طوفان آیا جس کے نتیجے میں 6 افراد ہلاک جبکہ 23 زخمی ہو گئے ہیں۔
غیر ملکی میڈیا کے مطابق مونٹگمری کاؤنٹی شیرف کے دفتر نے کہا کہ مونٹگمری کاؤنٹی میں شدید طوفان کے نتیجے میں 3 افراد ہلاک ہو گئے جبکہ 3 مزید ہلاکتیں ٹینیسی کے دارالحکومت نیش وِل کے مضافاتی علاقوں میں ہوئی ہیں۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ یہ موسم ایک کراس کنٹری سسٹم کا حصہ ہے جس سے ہفتے کے آخر تک جنوب میں شدید گرج چمک، تیز ہوا اور بگولے آنے کی توقع ہے۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ یہ طوفان تقریباً 2 سال بعد آیا ہے جبکہ نیشنل ویدر سروس نے مٹھی بھر ریاستوں میں 41 طوفان ریکارڈ کیے، جن میں ٹینیسی میں 16 اور کینٹکی میں 8 شامل ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
