
موبائل کیوں مانگا؟ بیوی نے شوہر کی آنکھ پر کینچی ماردی
بھارت میں موبائل مانگنے پر بیوی بھڑک اٹھی اور اپنے شوہر کی آنکھ پر کینچی مار دی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق انکت نامی شخص کی تین سال قبل پریانکا سے شادی ہوئی تھی تاہم کچھ ہی عرصے بعد دونوں کے درمیان گھریلو مسائل پر جھگڑے ہونے لگے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ حال ہی میں انکت نے اپنی بیوی سے یوٹیوب پر گانے سننے کے لیے موبائل فون مانگا لیکن پریانکا نے دینے سے انکار کردیا اور کہا کہ اپنے موبائل پر گانے سنو۔
رپورٹ کے مطابق بیوی کے انکار پر دونوں کے درمیان جھگڑا ہوگیا جس کے بعد مبینہ طور پر پریانکا نے انکت کی آنکھ پر کیچی ماردی اور پھر وہاں سے فرار ہوگئی۔
بعد ازاں انکت کے اہل خانہ نے اسے قریبی کمیونٹی ہیلتھ سینٹر میں داخل کرادیا ہے جہاں اس کا علاج جاری ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ انکت نے پریانکا کے خلاف شکایت درج کروادی ہے جس کے بعد پولیس نے مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ اس واقعے سے صرف دن قبل ہی پریانکا نے اپنے شوہر اور اس کے گھر والوں کے خلاف تشدد کی شکایت درج کروائی تھی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News