 
                                                      آج بھی ناشتہ نہیں ملا! فلسطینی بچی کی شہادت سے قبل لکھی گئی ڈائری کے صفحات وائرل
اسرائیلی بمباری سے غزہ میں ہر طرف تباہی کے مناظر ہیں اور انسانی زندگی کا گزارہ مشکل ہوگیا ہے۔
غزہ میں اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والی ایک فلسطینی بچی کی شہادت سے ایک روز قبل لکھی گئی ڈائری کے صفحات سوشل میڈیا پر وائرل ہورہے ہیں۔
المغازی کیمپ پر اسرائیلی بمباری سے سیلہ نام کی ایک 11 سالہ بچی بھی شہید ہوئی جس کے بعد اس بچی کی ایک روز قبل لکھی گئی ڈائری کے صفحات سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئے۔
سیلہ نے شہادت سے ایک روز قبل ڈائری میں درج کیا کہ ’میں صبح ساڑھے 7 بجے اٹھی اور پھر اپنا بستر صاف کیا لیکن ہمیں آج بھی ناشتہ نہیں ملا! لیکن میں دوسرے بچوں کے ساتھ کھیلنے لگی اورہمیں بہت مزا آیا‘۔
Advertisement11 year old Sella's body has been recovered from under the rubble. Now, all that remains is Sella Al-Yazji's diary. pic.twitter.com/mp42BHgh7M
— TIMES OF GAZA (@Timesofgaza) December 25, 2023
واضح رہے کہ اسرائیلی بمباری سے شہید فلسطینیوں کی تعداد 20 ہزار 500 سے تجاوز کرگئی ہے جس میں 8 ہزار سے زائد بچے شامل ہیں۔
اقوام متحدہ کے ذیلی ادارے یونیسیف نے غزہ کو بچوں کو قبرستان قرار دے دیا ہے۔
یونیسیف کی رپورٹ کے مطابق غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے جبکہ غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔
غزہ میں بچے نہ صرف فضائی حملوں کی وجہ سے بلکہ ضروری طبی امداد کی کمی کی وجہ سے بھی مر رہے ہیں۔ بچوں میں پانی کی کمی ایک بڑھتا ہوا خطرہ ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 