
امریکی بحریہ کا بحیرہ احمر میں تین ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ
امریکی بحریہ نے بحیرہ احمر میں تین ڈرونز تباہ کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی سینٹرل کمانڈ نے کہا ہے کہ بحریہ نے بحیرہ احمر میں تین ڈرونز کو مار گرایا ہے۔
امریکی سینٹرل کمانڈ کا کہنا ہے کہ بحری کمرشل جہازوں کی درخواست پر ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا۔
خیال رہے کہ میزائل حملوں سے تین بحری جہازوں کو نقصان پہنچا تھا۔
یمن کی حوثی ملیشیا نے گزشتہ روز 2 بحری جہازوں کو نشانہ بنانے کی ذمہ داری قبول کی تھی۔
تاہم دوسری جانب انصار اللہ کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ روکنے تک ردعمل دیتے رہیں گے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News