Advertisement
Advertisement
Advertisement

غزہ میں جنگ کو 74 روز مکمل، ہر جانب تباہی اور مایوسی کے مناظر

Now Reading:

غزہ میں جنگ کو 74 روز مکمل، ہر جانب تباہی اور مایوسی کے مناظر
غزہ میں جنگ کو 74 روز مکمل، ہر جانب تباہی اور مایوسی کے مناظر

غزہ میں جنگ کو 74 روز مکمل، ہر جانب تباہی اور مایوسی کے مناظر

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کو 74 روز مکمل ہوگئے ہیں جب کہ ہر جانب تباہی اور مایوسی کے مناظر ہی دیکھنے کو مل رہے ہیں۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیل کی جبالیہ کیمپ پر وحشیانہ بمباری سے 90 فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جب کہ رفح میں زوردار دھماکے میں رہائشی مکانات کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق رفح میں ہونے والے دھماکے میں 2 افراد شہید اورہ متعدد افراد زخمی ہوگئے ہیں۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: غزہ میں فوری جنگ بندی، اقوام متحدہ میں قرارداد آج پھر پیش کی جائے گی

دوسری جانب اسرائیلی طیاروں نے خان یونس کے مشرق میں بنی سہیلہ سمیت جنوب مشرقی علاقے میں بھی دو حملے کیے، مقبوضہ مغربی کنارے میں حملے سے 5 فلسطینی شہید ہوئے۔

اسرائیلی فورسز نے غزہ کے کمال عدوان اسپتال میں تباہی مچانے کے بعد کا محاصرہ ختم کردیا تاہم عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نے شمالی غزہ میں کمال عدوان اسپتال کی تباہی کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ کمال عدوان اسپتال کے غیرفعال ہونے سے 8 افراد جاں بحق ہوئے ہیں۔

یاد رہے کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جھڑپیں جاری ہیں اور غزہ میں اسرائیلی جارحیت کے جواب میں حماس کی بھرپور جوابی کارروائیاں بھی جاری ہیں۔

Advertisement

حماس نے مزید دو اسرائیلی فوجیوں کی ہلاکتوں کا اعتراف کیا ہے جب کہ حماس نے اسرائیلی مرکاوا ٹینک کو نشانہ بنانے کی بھی ویڈیو جاری کی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 18 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی شامل ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر زرداری کی چین میں لی شو لی سے ملاقات، پاک-چین تعلقات مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں فلسطین کے دو ریاستی حل کی قرارداد منظور
چارلی کرک کا ملزم گرفتار، ڈونلڈ ٹرمپ کا دعویٰ
چارلی کرک کے قتل کی تحقیقات میں اہم پیشرفت، قاتل کی سی سی ٹی وی ویڈیو سامنے آ گئی
2022 میں پاکستان کے سیلاب متاثرین کیلیے ترک بچے کی امداد کا خط پھر وائرل
بغاوت کیس میں برازیل کے سابق صدر بولسونارو کو 27 سال قید کی سزا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر