
اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکی یہودیوں کا بائیڈن کیخلاف احتجاج
اسرائیل کی حمایت کرنے پر امریکی یہودیوں نے امریکی صدر جوبائیڈن کے خلاف احتجاج کیا۔
امریکی میڈیا کے مطابق امریکی دارالحکومت واشنگٹن میں یہودیوں نے غزہ میں اسرائیلی بربریت کے خلاف مظاہرہ کیا۔
مظاہرین نے اپنے جسموں کو زنجیر سے وائٹ ہاؤس کی حفاظتی گرل سے بندھ لیا۔
یہودی مظاہرین کا کہنا تھا کہ ہم جانتے ہیں کہ نسل کشی کیسی ہوتی ہے۔ جنگ یہودیوں کے نام پر ہو رہی ہے جو صحیح نہیں ہے۔
مظاہرین کی ٹی شرٹس پر ’ہمارے نام پر نہیں‘ درج ہے۔
مظاہرین نے ’بائیڈن ایک سائیڈ لو‘، ’جنگ بندی کرو‘ اور ’نسل کشی مت کرو‘ کے نعرے لگائے۔
پولیس نے زنجیریں کاٹ کر مظاہرین کو منتشر کیا اور متعدد مظاہرین کو گرفتار کرلیا۔
واضح رہے کہ اسرائیلی بمباری سے شہید ہونے والے فلسطینیوں کی مجموعی تعداد 18 ہزار ہوگئی ہے جس میں ساڑھے 6 ہزار سے زائد بچے اور 3 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں جبکہ تقریباً 50 ہزار زخمی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News