
غزہ؛ اسرائیلی فورسز نے تباہی کے ساتھ لوٹ مار بھی شروع کردی
غزہ میں تباہی کے علاوہ اسرائیلی فورسز نے لوٹ مار بھی شروع کردی ہے۔
یورومیڈ مانیٹر رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز فلسطینیوں کے گھرلوٹ رہی ہے اور جان بوجھ کر فلسطینیوں کی املاک کو تباہ کر رہی ہے۔
رپورٹ کے مطابق اسرائیلی فورسز گھروں پر چھاپے مار رہی ہیں، گرفتاریاں کر رہی ہیں اور گھروں سے سامان بھی چوری کررہی ہیں۔
رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ لوٹی گئی اشیاء میں رقم، سونا، زیورات اور الیکٹرانکس آئٹم شامل ہیں، چوری شدہ قیمتی سامان کی کُل رقم لاکھوں ڈالر ہوسکتی ہے۔
دوسری جانب گذشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسرائیلی فضائیہ نے غزہ میں مختلف علاقوں کو نشانہ بنایا جس کے نتیجے میں 100 سے زائد شہید جب کہ 158 زخمی ہوگئے۔
غزہ کے جنوبی علاقے رفح میں ایک رہائشی عمارت پر اسرائیلی فضائی حملے میں 20 افراد شہید ہوگئے۔
واضح رہے کہ غزہ میں جنگ شروع ہونے سے اب تک شہدا کی تعداد 21 ہزار 507 سے تجاوز کرگئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News