آسٹریلیا میں شدید بارشوں سے 10 افراد ہلاک
آسٹریلیا میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے جب کہ 10 افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق آسٹریلوی ریاست وکٹوریہ، نیو ساؤتھ ویلز اور کوئنز لینڈ میں طوفانی بارشوں نے تباہی مچادی ہے۔
رپورٹ کے مطابق تیز ہواؤں سے گھروں کی چھتیں ٹوٹ گئیں اور متاثرہ علاقوں میں کئی درخت اکھڑ گئے جب کہ مورٹن بے کے گرین آئی لینڈ کے قریب کشتی الٹنے سے3 افراد ہلاک ہوگئے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ کوئنز لینڈ میں 2 واقعات میں 9 سالہ بچی اور ایک خاتون سیلابی نالوں میں بہہ جانے کے بعد مردہ حالت میں ملے۔ شدید بارشوں سے اب تک 10 افراد ہلاک اور متعدد لاپتہ ہیں۔
طوفان کے باعث درخت گرنے سے 2 افراد ہلاک ہوئے جب کہ سیلابی پانی کم ہونے کے بعد وکٹوریہ کے کیمپ گراؤنڈ میں ایک خاتون مردہ حالت میں ملی۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ زیادہ تر اموات ریاست کوئنز لینڈ میں ہوئیں، جہاں کئی عمارتوں کی چھتیں اڑ گئی اور کونکریٹ سے بنے بجلی کے کھمبے بھی زمین پر آگرے ہیں۔
کوئنز لینڈ کے پریمیئر اسٹیون مائلز کہتے ہیں ’’یہ پہلی بار ہوا ہے کہ کنکریٹ سے بنے بجلی کے کھمبے طوفان سے تباہ ہوئے ہوں‘‘ جب کہ علاقہ مکین کا کہنا ہے کہ 20 سالوں میں ہم نے ایسا کچھ نہیں دیکھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
