Advertisement
Advertisement
Advertisement

شمالی غزہ کے تمام اسپتال غیر فعال ہوگئے، عالمی ادارہ صحت

Now Reading:

شمالی غزہ کے تمام اسپتال غیر فعال ہوگئے، عالمی ادارہ صحت
غزہ

شمالی غزہ کے تمام اسپتال غیر فعال ہوگئے، عالمی ادارہ صحت

عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ شمالی غزہ کے تمام اسپتال غیر فعال ہوگئے ہیں۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) کا کہنا ہے کہ ایندھن، عملے اور سامان کی کمی کی وجہ سے شمالی غزہ  کے تمام اسپتال غیر فعال ہوگئے ہیں۔

عالمی ادارہ صحت کے نمائندے رچرڈ پیپرکورن نے کہا کہ غزہ میں الاحلی اسپتال فعال تھا جو اب ایندھن اور سامان کی کمی کی وجہ سے مکمل غیر فعال ہوگیا ہے۔

واضح رہے کہ اسرائیل کی غزہ میں بمباری سے شہید ہونے والے افراد کی تعداد 20 ہزار سے تجاوز کرگئی ہے۔

جنگ کی شروعات سے اب تک فلسطینی شہداء کی تعداد 20 ہزار ہوگئی ہے جس میں 8 ہزار بچے اور 6 ہزار سے زائد خواتین شامل ہیں۔

Advertisement

اسرائیل نے غزہ میں ایک دن میں 56 مکانات کو تباہ کیا اور  خان یونس کا بڑا حصہ خالی کرنے کا حکم دے دیا۔

اقوام متحدہ کے شیلٹر میں  ایک لاکھ 40 ہزار بے گھر فلسطینی موجود ہیں۔

اسرائیلی فوجی مسلسل رہائشی عمارتوں، اسکولوں، مساجد  اور اسپتالوں  پر حملے کررہے ہیں۔

اقوام متحدہ  کا ذیلی ادارہ یونیسیف  غزہ کو بچوں کا قبرستان  قرار دے  چکا ہے۔

یونیسیف کے ترجمان جیمز ایلڈر نے جنیوا میں اقوام متحدہ کی پریس بریفنگ میں کہا  تھا کہ  غزہ میں ہر 10 منٹ میں ایک بچہ شہید ہو رہا ہے۔

یونیسیف کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کیتھرین رسل نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب کرتے ہوئے کہا   تھا کہ غزہ میں ہر روز 420 سے زائد بچے اسرائیلی بمباری سے شہید یا زخمی ہو رہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کانگو، دو کشتیوں کے خوفناک حادثات، 190 سے زائد افراد ہلاک، درجنوں لاپتہ
روس کا انسانیت پر احسانِ عظیم ، کینسر ویکسین تیار کرلی
عالمی برداری دوہرا معیار ترک کر کے اسرائیل کو جرائم پر سزا دے، قطری وزیراعظم
صدر زرداری کا چین کے ایئرکرافٹ کمپلیکس کا تاریخی دورہ
قطر پر حملہ: ٹرمپ ناخوش، مگر اسرائیل سے تعلقات مضبوط رہیں گے، امریکی وزیر خارجہ
روس پر پابندیاں: صدر ٹرمپ نے نیٹو ممالک کیلئے شرط رکھ دی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر