
غزہ میں فوری جنگ بندی، اقوام متحدہ میں قرارداد آج پھر پیش کی جائے گی
غزہ میں فوری جنگ بندی کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں قرارداد آج پیش کی جائے گی۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق چند روز قبل امریکہ نے غزہ میں جنگ بندی کی قرار داد کو ویٹو کردیا تھا۔
تاہم اب متحدہ عرب امارات کی متعارف کردہ نئی قرارداد میں غزہ کی پٹی میں پائیدار جنگ بندی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق نئی قرار داد میں اسرائیلی حملوں کی مذمت اور دو ریاستی حل کی حمایت کا اعادہ کیا گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: غزہ میں شہریوں کے قتل عام پر امریکا کا تشویش کا اظہار
دوسری جانب امریکی وزیر دفاع لائیڈ آسٹن اسرائیل پہنچ گئے ہیں جہاں وہ اسرائیلی حکومت کے ساتھ غزہ میں جاری فوجی آپریشن پر بات چیت کریں گے۔
امریکی وزیر دفاع کا اسرائیل کا دورہ عالمی برادری کے دباؤ کے تناظر میں دیکھا جارہا ہے جس میں اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملوں پر سوال اٹھائے جارہے ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں 7 اکتوبر سے جاری اسرائیلی جارحیت کے نتیجے میں اب تک 18 ہزار سے زائد فلسطینی شہید ہوگئے ہیں جن میں بڑی تعداد بچوں اور خواتین کی شامل ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News