Advertisement
Advertisement
Advertisement

بین الاقوامی سطح پر مودی سرکار کا اسلام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب

Now Reading:

بین الاقوامی سطح پر مودی سرکار کا اسلام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب
بین الاقوامی سطح پر مودی سرکار کا اسلام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب

بین الاقوامی سطح پر مودی سرکار کا اسلام مخالف پروپیگنڈا بے نقاب

مودی حکومت اور ان کے میڈیا کارکن مختلف ممالک میں گھناؤنی کاروائیاں کرنے سے باز نہ آئے۔

18 دسمبر کو سعودی سیکیورٹی فورسز کی جانب سے بھارتی بلاگر زہاک تنویر کو سعودی مملکت کے مفادات کے لیے نقصان دہ سمجھی جانے والی سرگرمیوں کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

زہاک ایک بھارتی صحافی ہے جو آر ایس ایس اور مودی کے حامی خیالات کے لیے پہچانا جاتا ہے جب کہ زہاک تنویر کو اسلام مخالف مواد شائع کرنے پر سعودی حکام کی جانب سے گرفتار کیا گیا  ہے۔

Advertisement

یہ بھی پڑھیں: مودی سرکار سافٹ ویئر کے ذریعے صحافیوں کی جاسوسی کرنے لگی

زہاک نے اپنے سوشل میڈیا پر غزہ میں جنگ بندی اور فلسطین کی آزاد ریاست کی وکالت کرنے والے مظاہرین پر تنقید کی تھی۔

زہاک نے سوشل میڈیا پر نوجوانوں کو داعش جیسی خطرناک اور بنیاد پرست تنظیموں میں شامل ہونے کی بھی تاکید کی تھی۔

دوسری جانب مئی 2020 کو متحدہ عرب امارات میں ایک ہندو شیف، اسٹور کیپر اور کیشیر کو سوشل میڈیا پر اسلام مخالف بیانات دینے پر نکال دیا گیا تھا۔

Advertisement

قطر میں بھی بھارتی بحریہ کے آٹھ سابق افسروں کو جاسوسی کرنے کے الزام میں سزائے موت سنائی گئی ہے۔

Advertisement

علاوہ ازیں بحرین کے اسپتال نے بھارتی ڈاکٹر سنیل راؤ کو اسلام مخالف بینانیے پر نوکری سے نکالا جب کہ اپریل 2020 کو کویت میں ہندو انجینئر کو مسلمانوں کے خلاف سوشل میڈیا پر تبصرہ کرنے کی مد میں نوکری سے نکال دیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ عالمی سطح پر بھارت کا اسلام مخالف چہرہ عیاں ہونے کے باوجود ہندو انتہا پسند اپنی اسلام مخالف پالیسیوں سے باز نہیں آرہے ہیں۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
مغربی کنارے کو اسرائیل میں ضم نہ کرنے کا امریکی مؤقف قابلِ ستائش ہے، حماس
امریکہ کینیڈا تجارتی مذاکرات ختم، صدر ٹرمپ ٹیرف کے خلاف کینیڈین اشتہار پر برہم
نیتن یاہو نے مغربی کنارے کے انضمام سے متعلق ٹرمپ کا بیان مسترد کر دیا
اسرائیلی ٹی وی نے ٹرمپ کو بادشاہ بنا کر امن  کی کوششوں  کو مذاق بنا دیا
مستقبل کے غزہ میں حماس کا کوئی کردار نہیں ہو گا ، مارکو روبیو
غزہ کا انتظام ٹیکنوکریٹ کمیٹی کے حوالے کرنے پر اتفاق ہوگیا ، حماس کا اعلان
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر