Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارت؛ کندھمال میں عیسائیوں کے قتلِ عام کو 16 سال مکمل

Now Reading:

بھارت؛ کندھمال میں عیسائیوں کے قتلِ عام کو 16 سال مکمل
بھارت؛ کندھمال میں عیسائیوں کے قتلِ عام کو 16 سال مکمل

بھارت؛ کندھمال میں عیسائیوں کے قتلِ عام کو 16 سال مکمل

24 دسمبر 2007 کو اڑیسہ کے ضلع کندھمال میں کرسمس کی تقریبات کے دوران انتہا پسند ہندوؤں نے عیسائیوں کا قتلِ عام کیا تھا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق کندھمال میں عیسائیوں کے قتلِ عام کو 16 سال مکمل ہوگئے ہیں جب کہ اس قتلِ عام کے نتیجے میں 500 عیسائی ہلاک اور 1800 سے زائد زخمی ہوئے تھے۔

رپورٹ کے مطابق انتہا پسند ہندوؤں نے کندھمال فسادات میں 400 گرجا گھروں اور 4 ہزار مکانات کو تباہ کر دیا تھا، فسادات میں ساڑھے 6 ہزار سے زائد گھروں کو لوٹا گیا جب کہ 75 ہزار سے زائد لوگ بے گھر ہوئے۔

16 سال گزرنے کے باوجود متاثرہ عیسائی خاندان نام نہاد بھارتی انصاف کے منتظر ہیں جب کہمودی کے اقتدار میں آنے کے بعد بھارت میں اقلیتوں کے خلاف تشدد میں شدید اضافہ ہوا ہے۔

بھارت میں رواں سال عیسائیوں کے خلاف 400 حملے ریکارڈ کیے گئے ہیں جب کہ اُتر پردیش عیسائیوں کے خلاف 155 پُر تشدد واقعات ان میں سرِ فہرست ہیں۔

Advertisement

2022 میں منی پور فسادات میں 150عیسائیوں کو ہلاک اور 400 گرجا گھروں کو جلایا جاچکا ہے، 2014 میں بی جے پی کی حکومت میں آنے کے بعد عیسائی برادری کے خلاف نفرت انگیز جرائم دُگنے ہوگئے ہیں۔

یونائیٹڈ کرسچن فورم کے مطابق 2014 سے 2022 تک بھارت میں عیسائی برادری کے خلاف 2700 سے زائد پر تشدد واقعات رپورٹ ہوئے ہیں۔

 بھارت کی قومی اقلیتی کمیشن کے مطابق بی جے پی کے پہلے دورِ حکومت میں 1998 سے 2004 تک عیسائی برادری کے خلاف 1 ہزار سے زائد پرتشدد واقعات رپورٹ ہوئے تھے۔

یاد رہے کہ بھارت میں 2008 میں اڑیسہ میں عیسائی برادری کے 600 سے زائد دیہات اور 400 چرچوں کو نذرِ آتش کر دیا تھا، 1998 میں مودی کے زیر سایہ گجرات میں 10 دن تک جاری رہنے والے قتلِ عام میں 25 عیسائی گاؤں جلا دیے گئے تھے۔

بھارت کے نیشنل کرائم ریکارڈ بیورو کے مطابق اوسطاً ہر 12 منٹ بعد بھارت میں عیسائیوں کے خلاف تشدد کا واقعہ پیش آتا ہے۔

وشوا ہندو پرشاد، بجرنگ دَل اور راشٹریا سوائم سیوک سنگھ عیسائیوں کے خلاف پُرتشد واقعات کے خلاف پیش پیش ہے جب کہ بی جے پی مذہب تبدیلی قانون کی آڑ میں عیسائیوں کو دانستہ نشانہ بنا رہی ہے۔

Advertisement

واضح رہے کہ عیسائیوں کے خلاف تشدد میں بھارت 2014 میں 28 ویں نمبر سے 2022 میں 10 ویں نمبر پر آچکا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
امریکی ریاست ورجینیا میں ڈیموکریٹس کی تاریخی فتح
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر