ٹرمپ کی بڑھتی مقبولیت، جوبائیڈن کی اوباما سے ملاقات
ڈونلڈ ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے سابق امریکی صدر باراک اوباما کو پریشانی میں مبتلا کردیا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جوبائیڈن نے سابق امریکی صدر باراک اوباما سے ملاقات کی اور اس دوران دونوں نے ساتھ لنچ بھی کیا۔
رپورٹ کے مطابق ملاقات کے دوران اوباما نے انتخابی مہم کے حوالے سے اہم مشورے دیے اور انتخابی مہم کو جارحانہ بنانے کا مشورہ دیا۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ٹرمپ کی بڑھتی ہوئی مقبولیت نے باراک اوباما کو پریشانی میں مبتلا کردیا ہے جب کہ اوباما نے ٹرمپ کے الیکشن جیتنے کا خدشہ ظاہر کردیا ہے۔
یاد رہے کہ سابق صدر اوباما کے دور میں جوبائیڈن امریکہ کے نائب صدر تھے اور جوبائیڈن کی جیت میں اوباما ہی نے اہم کردار ادا کیا تھا۔
تاہم اب اوباما نے بائیڈن کو بہتر معاونین رکھنے کا مشورہ دیتے ہوئے واضح کیا کہ اگر انتخابی مہم میں جان نہ ڈالی گئی تو ٹرمپ کے جیتنے کاامکان بڑھتا چلا جائے گا۔
واضح رہے کہ سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو امریکی عدالت نے پرائمری الیکشن کی اجازت دے دی ہے جب کہ عدالت نے نااہل کرنے سے متعلق درخواست سننے سے ہی انکار کردیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
