Advertisement
Advertisement
Advertisement

اسرائیل اپنے اس جرم کی قابل افسوس قیمت ادا کرے گا، ایرانی صدر

Now Reading:

اسرائیل اپنے اس جرم کی قابل افسوس قیمت ادا کرے گا، ایرانی صدر
ایرانی صدر

اسرائیل اپنے اس جرم کی قابل افسوس قیمت ادا کرے گا، ایرانی صدر

ایرانی صدر نے اسرائیل کو خبردار کیا ہے کہ وہ اپنے اس جرم کی قابل افسوس قیمت ادا کرے گا۔

بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی نے ایران میں جنرل قاسم سلیمانی کی برسی کے موقع پر ہونے والی ایک یادگاری تقریب میں حملے کا الزام اسرائیل پر عائد کیا ہے۔

گزشتہ روز کرمان میں ایرانی جنرل قاسم سلیمانی کی تدفین کے مقام کے قریب دو خوفناک دھماکوں کے نتیجے میں کم از کم 103 افراد جاں بحق اور 150 کے قریب زخمی ہوئے۔

ایرانی صدر نے ٹیلیویژن خطاب میں خبردار کیا کہ اسرائیل کو اس کی بہت زیادہ قیمت چکانا پڑے گی۔

ابراہیم رئیسی نے کہا میں اسرائیلی حکومت کو خبردار کرتا ہوں کہ اس میں کوئی شک  و شبہ نہیں کہ وہ اس جرم اور اپنے کیے گئے دیگر جرائم کی قابل افسوس قیمت ادا کرے گا۔ لیکن کب اور کہاں؟ صحیح وقت اور صحیح جگہ پر بدلہ لیا جائے گا۔

Advertisement

واضح رہے کہ ایرانی پاسداران انقلاب کی القدس فورس کے سربراہ  جنرل قاسم سلیمانی 2020 میں بغداد میں امریکی ڈرون حملے میں  جاں بحق ہوئے تھے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
16 سال سے کم عمر بچوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس بند کرنے کا فیصلہ
اسرائیلی فضائیہ کا یمن کی الحدیدہ بندر گاہ پر وحشیانہ فضائی حملہ
فلسطین میں نسل کشی سے متعلق سوال پر ٹرمپ پھر اسرائیل کے ساتھ کھڑے ہوگئے
ایک اور یورپی ملک نے فلسطین کو بطور آزاد ریاست تسلیم کرنے کا عندیہ دیدیا
کھیل ہو یا ثقافت، مودی حکومت کا اصل چہرہ بے نقاب، ویڈیو دیکھیں
ہر موبائل فون میں اسرائیل کا حصہ ہے، نیتن یاہو کا دعویٰ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر