Advertisement
Advertisement
Advertisement

بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت کی نا اہلی کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا

Now Reading:

بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت کی نا اہلی کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا
بھارتی فوج کی اعلٰیٰ قیادت کی نا اہلی کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا

بھارتی فوج کی اعلٰیٰ قیادت کی نا اہلی کا ایک اور ثبوت سامنے آگیا

سال 2023 میں کشمیری حریت پسندوں کے حملوں میں بھارتی فوج کے متعدد افسر اور جوان مارے گئے۔

پچھلے ایک سال میں بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں پر بے انتہا ظلم کیا جب کہ دسمبر میں تین شہریوں کے قتل عام پر 3 اسٹار آفیسر لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین کو عہدے سے بر طرف کردیا گیا۔

لیفٹیننٹ جنرل نوین سچدیوا نے لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین سے وائٹ نائٹ کور جنرل آفیسر کمانڈنگ کا چارج سنبھال لیا ہے۔

بھارتی میڈیا نے افسر کی برطرفی کی وجہ ان کی ناقص کارگردگی بتائی جب کہ لیفٹیننٹ جنرل سندیپ جین کو اپنے جوانوں کی موت اور معصوم کشمیریوں کی ہلاکت کا ذمہ دار ٹھہریا گیا ہے۔

21 دسمبر2023 کو راجوڑی میں ہونے والے حملے میں 4 بھارتی فوجی ہلاک ہوئے تھے اور بھارتی فوج نے 4 فوجیوں کی ہلاکت کی ذمہ داری 3 نہتے شہریوں پر ڈال دی تھی۔

Advertisement

بھارتی فوج نے معصوم کشمیریوں پر بہیمانہ تشدد کر کے ان کو شہید کر دیا تھا لیکن ان کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی تھی۔

ویڈیو میں بھارتی فوج کے مظالم کو دیکھا جاسکتا تھا جب کہ بھارتی فوج کے لیڈروں میں مہارت اور فیصلہ سازی کا فقدان دکھائی دیتا ہے۔

بھارتی فوج کی اعلیٰ قیادت کی مسلسل ناکامی ان کی افواج کے لیے شرمندگی کا باعث بن گئی ہے بھارتی فوج کی اعلٰی قیادت کی پیشہ ورانہ نااہلی کشمیر میں بھارتی فوج کے لیے نہایت نقصان دہ ثابت ہورہی ہے۔

واضح رہے کہ بھارتی فوج اپنی نا اہلی کے باعث تحریک آزادی کشمیر کو دبانے میں بری طرح ناکام ہوگئی ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
نائب امریکی صدر کے دورہ اسرائیل کے موقع پر تل ابیب میں احتجاج
فرانس کا غزہ کی صورتحال پر اظہار تشویش، برطانیہ کا فوج تعیناتی کا اعلان
پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ نہیں ہونی چاہیے، ٹرمپ کا واضح پیغام
غزہ جنگ کا دباؤ ، نیتن یاہو نے اسرائیلی مشیر زاچی ہینگبی کو عہدے سے ہٹا دیا
پیرس کے تاریخی ’’لوور میوزیم‘‘ میں چوری کی واردات کس طرح انجام دی گئی؟ تفصیلات سامنے آگئیں
حماس نے جنگ بندی توڑی تو انجام تباہ کن ہوگا، امریکی صدر کی دھمکی
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر