Advertisement
Advertisement
Advertisement

جاپان میں خوفناک زلزلے کے بعد امریکی صدر نے مدد کی پیشکش کردی

Now Reading:

جاپان میں خوفناک زلزلے کے بعد امریکی صدر نے مدد کی پیشکش کردی
جاپان میں خوفناک زلزلے کے بعد امریکی صدر نے مدد کی پیشکش کردی

جاپان میں خوفناک زلزلے کے بعد امریکی صدر نے مدد کی پیشکش کردی

امریکی صدر جُوبائیڈن نے جاپان کے وسطی صوبے اشیکاوا میں آئے زلزلے کے بعد مدد کی پیش کش کردی۔

جاپان کے مشرقی علاقوں میں 7.4 شدت کا زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی ہے جب کہ دارالحکومت ٹوکیو سے 400 کلومیٹر دور وسطی صوبے اشیکاوا میں 7.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

سڑکوں پر گہری دراڑیں پڑنے کے ساتھ رہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

انتظامیہ کی جانب سے نیگاتا، تویاما اور اشیکاوا صوبوں کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری ہونے کے بعد ہزاروں افراد کا انخلا کرالیا گیا ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے اور 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

Advertisement

ایسے حالات میں امریکی صدر جُوبائیڈن نے جاپان کے وسطی صوبے اشیکاوا میں آئے زلزلے کے بعد مدد کی پیش کش کردی ہے۔

صدر بائیڈن نے کہا کہ مشکل کی اس گھڑی میں جاپانی عوام کے ساتھ ہیں، زلزلے کے بعد جاپان کو مدد فراہم کرنے کے لیے تیار ہیں۔

واضح رہے کہ 11 مارچ 2011 کو بھی شمال مشرقی جاپان میں خوفناک زلزلہ کے بعد سونامی آیا تھا جس نے کئی شہروں کو تباہ کردیا تھا جب کہ زلزلے کے نتیجے میں فوکوشیما میں ایٹمی پگھلاؤ شروع ہوگیا تھا۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
امریکا، کارگو طیارہ عمارتوں پر گر کر تباہ، عملے کے تین افراد سمیت 9 ہلاک
ڈونلڈ ٹرمپ نے زہران ممدانی سے شکست کی وجہ بتادی
فن لینڈ کی وزیر خارجہ کے سلطنت عثمانیہ کے بارے میں طنزیہ ریمارکس
بھارت میں مسافر اور کارگو ٹرین میں خوفناک تصادم، 11 افراد ہلاک متعدد زخمی
بھارتی فوج میں خواتین افسران جنسی ہراسانی اور ادارہ جاتی ناکامیوں کا شکار، سنگین واقعات کا انکشاف
صدرِ مملکت کی سیکریٹری جنرل اقوام متحدہ سے ملاقات، کشمیر و فلسطین پر منصفانہ حل کی ضرورت پر زور
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر