جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی، 100 سے زائد زخمی
جاپان میں زلزلے سے ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی جب کہ 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق جاپان کے مشرقی علاقوں میں 7.4 شدت کا زلزلے کے بعد سونامی کی وارننگ جاری کردی گئی تھی۔
جاپان کے دارالحکومت ٹوکیو سے 400 کلومیٹر دور وسطی صوبے اشیکاوا میں 7.6 شدت کے زلزلے کے نتیجے میں درجنوں عمارتیں تباہ ہوگئیں۔

سڑکوں پر گہری دراڑیں پڑنے کے ساتھ رہائشی علاقے میں آگ بھڑک اٹھی اور ہزاروں گھر بجلی سے محروم ہوگئے۔

جاپانی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بحیرہ جاپان کے ساتھ ساتھ ساحل کے کچھ حصوں میں تقریباً ایک میٹر اونچی سونامی لہریں اٹھ رہی ہیں جبکہ سونامی کی بڑی لہر کا خطرہ بھی موجود ہے۔
انتظامیہ کی جانب سے نیگاتا، تویاما اور اشیکاوا صوبوں کے ساحلی علاقوں میں سونامی کی وارننگ جاری ہونے کے بعد ہزاروں افراد کا انخلا کرالیا گیا ہے جب کہ ہلاکتوں کی تعداد 30 ہوگئی ہے اور 100 سے زائد افراد زخمی ہیں۔

واضح رہے کہ 11 مارچ 2011 کو شمال مشرقی جاپان میں ایک بہت بڑا زلزلہ کے بعد سونامی آیا تھا جس نے کئی شہروں کو تباہ کردیا تھا جب کہ فوکوشیما میں ایٹمی پگھلاؤ شروع ہوگیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
