مکہ مکرمہ میں غیر قانونی داخلے پر سزاؤں کے نفاذ کا اعلان
عازمین حج کے لئے انتہائی اہم خبر آ گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سعودی وزارت حج و عمرہ نے مملکت میں مقیم تارکین وطن کیلئے حج کے حوالے سے اہم احکامات جاری کر دیئے ہیں۔
وزارت حج نے تارکین وطن کو خبردار کیا ہے کہ اجازت نامے کے بغیر حج کی ادائیگی غیرقانونی ہے، خلاف ورزی پر بھاری سزائوں کا سامنا کرنا ہو گا۔
وزارت حج وعمرہ نے اعلان کیا کہ اجازت نامے کے بغیر حج کرنے والے پر50 ہزار سعودی ریال جرمانہ عائد کیا جائے گا، اس کے علاوہ 6 ماہ جیل کی سزا بھی ہو گی۔
وزارت حج و عمرہ نے بتایا کہ احکامات کی خلاف ورزی کرنے والے تارکین وطن کے 10 سال تک مملکت میں داخلے پر بھی پابندی ہو گی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
