 
                                                                              پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج جنگلات کا عالمی دن منایا جا رہا ہے۔
عالمی یومِ جنگلات ہر سال 21 مارچ کو منایا جاتا ہے، یہ دن اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کی قرارداد کی روشنی میں منایا جاتا ہے۔
اس دن کو منانے کا مقصد انسانی زندگی میں جنگلات کی اہمیت کے بارے میں لوگوں کو آگاہ کرنا ہے، جنگلات نا صرف انسانی ماحول میں ایک اہم کردار ادا کرتے ہیں بلکہ ان کے انسانی صحت پر گہرے اثرات مرتب ہوتے ہیں۔
جنگلات نا صرف زمین پر جانداروں (انسانوں اور جانوروں دونوں) کو پناہ مہیا کرتے ہیں بلکہ یہی جنگلات نوع انسانی کی خوراک، ایندھن اور پانی کی ضروریات پورا کرنے میں بھی کلیدی کردار ادا کرتے ہیں۔
گلوبل وارمنگ جیسے اہم اور سنگین مسئلہ کو کم کرنے میں بھی جنگلات کا اہم کردار ہوتا ہے، اسی مناسبت سے دنیا بھر میں یہ دن منایا جاتا ہے۔
پاکستان کی بات کی جائے تو ایبٹ آباد کے سیاحتی مقامات کے جنگلات ان وادیوں کی خوبصورتی کو چار چاند لگاتے ہیں،یہ جنگلات ماحولیاتی نظام کو قائم رکھنے میں بھی بے حد مددگار ہیں۔
چند سالوں سے میں ان سیاحتی مقامات میں آبادی میں اضافے اور تعمیرات کی بنا پردرختوں کی کٹائی جاری ہے، یہ صورتحال ماحول کیلئے بڑا خطرہ بن گئی ہے۔
ہر سال جنگلات کو آگ لگنے کے واقعات بھی نئے پودوں کی نمو میں رکاوٹ بن رہے ہیں، شہریوں کا کہنا ہے کہ جنگلات کو بچانے کیلئے حکومت کو سخت اقدامات اٹھانا ہوں گے، قدرت کے اس ماحولیاتی حسن کو محفوظ رکھنے کے اقدامات کیے جائیں۔
پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی ایک رپورٹ کے مطابق گزشتہ 24 سالوں کے دوران ہمارے جنگلات اپنے مزید 20 فیصد رقبے سے محروم ہوگئے ہیں اور ہر سال 27 ہزار ہیکٹر رقبے پر جنگلات کا صفایا کر دیا جاتا ہے۔
پاکستان سمیت دنیا بھر میں لوگ اس دن کو مختلف طریقوں سے مناتے ہیں تاہم اس دن کو منانے کا جو سب سے عام اور اہم طریقہ ہے وہ یہ ہے کہ لوگ شجرکاری کرتے ہیں۔
اس دن مختلف ممالک کو بین الاقوامی تنظیموں کی جانب سے سفارشات بھی کیے جاتے ہیں اور ان ممالک پر شجرکاری کے لیے قومی،علاقائی اور محلے کے سطح پر اقدامات کرنے کی درخواست کی جاتی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 