Advertisement
Advertisement
Advertisement

گیانا کے صدر کو لیکچر دینا اینکر کو مہنگا پڑگیا

Now Reading:

گیانا کے صدر کو لیکچر دینا اینکر کو مہنگا پڑگیا

گیانا کے صدر کو لیکچر دینا اینکر کو مہنگا پڑگیا

گیانا کے صدر کو ماحولیاتی آلودگی پر لیکچر دینا بی بی سی کے اینکر پرسن کو مہنگا پڑگیا۔

گیانا کے صدر محمد عرفان علی نے برطانوی نشریاتی ادارے ( بی بی سی) کے پروگرام ہارڈ ٹاک میں اینکر پرسن کو ماحولیاتی آلودگی کے حوالے سے ناکوں چنے چبوا دیئے۔

بی بی سی اینکر نے ان سے سوال کیا کہ گیانا کے سمندر سے 150 بلین ڈالر مالیت کےتیل اور گیس کے ذخائر نکالے گئے جس کی وجہ سے 2 بلین ٹن کاربن سے دنیا کا ماحول آلودہ ہوا۔

اس سوال پر صدر محمد عرفان علی نے انہیں درمیان میں ٹوکا اور کہا کہ یہاں بیٹھ کر لیکچر نہ دیں، کیا آپ جانتے ہیں کہ گیانا کا جنگل انگلینڈ اور اسکاٹ لینڈ دونوں کے کل رقبے کے برابر ہے، یہ جنگل 19 ٹن سے زائد کاربن جذب کرتا ہے، اور اس جنگل کو ہم نے زندہ رکھا ہوا ہے، کیا اس پر آپ کو یہ حق حاصل ہے کہ آپ ماحولیاتی تبدیلی پر ہمیں لیکچر دیں؟

Advertisement

انہوں نے کہاکہ یہاں میں آپ کو ماحولیاتی تبدیلی پر لیکچر دونگا، کیونکہ ہم نے اس جنگل کو زندہ رکھا ہے ، جو 19 ٹن کاربن جذب کرتا ہے، اور جس پر کام رکوا کر تم فائدہ اٹھاتے ہو، دنیا فائدہ اٹھاتی ہے اور تم اس کی قیمت ادا نہیں کرتے، جس کی تمھارے نزدیک کوئی قدر نہیں۔

گیانا کے صدر نے مزید کہاکہ دنیا میں سب سے کم جنگل کشی گیانا میں ہوتی ہے، پتہ ہے کیوں؟ ہمارے تیل کی تلاش کی بڑی دریافت اور گیس کے ذخائر کے باوجود ہماری ماحولیاتی آلودگی پھیلانے کی شرح صفر ہے، گیانا اپنی پوری ایکسپلوریشن کے باجود صفر کاربن پیدا کرتا ہے۔

گیانا کے صدر محمد عرفان علی کا اپنے معدنی وسائل اور ماحولیاتی آلودگی سے متعلق لیکچر پوری دنیا کو گیا ہے اور سوشل میڈیا پر وائرل اس کلپ کو پوری دنیا میں سراہا جارہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
جنگ بندی معاہدے کی پاسداری کیلئے اسرائیل پر دباؤ ڈالا جائے ، حماس کا مطالبہ
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر