Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکی صدر کی اسرائیل پر ایرانی حملوں کی مذمت

Now Reading:

امریکی صدر کی اسرائیل پر ایرانی حملوں کی مذمت

امریکی صدر کی اسرائیل پر ایرانی حملوں کی مذمت

امریکی صدر جو بائیڈن نے اسرائیل پر ایرانی حملوں کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔

اس حوالے سے امریکی صدر جوبائیڈن نے جاری کردہ اپنے بیان میں کہاکہ آج ایران اوراس کی پراکسیز نےاسرائیلی تنصیبات پرحملہ کیا۔

امریکی صدر نے کہا کہ اسرائیل پر داغے گئے تقریباً تمام ایرانی ڈرون اور میزائل امریکی مدد سے مار گرائے۔

بین القوالامی ذرائع ابلاغ کے مطابق ایران کے اسرائیل پر حملے کے بعد امریکی صدر  نے اسرائیلی وزیراعظم نیتن یاہو سے ٹیلی فونک رابطہ کیا  اور ایران کے خلاف جنگ کا حصہ نہ بننے کا اعلان کردیا۔

ایران نے اسرائیل پر 200 سے زائد ڈرون اور کروز میزائلوں سے حملہ کردیا ہے۔

Advertisement

 ایران نے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کا جواب دیتے ہوئے اسرائیل پر براہ راست ڈرون حملے کیے جس کی تصدیق ایرانی پاسداران انقلاب نے بھی کر دی ہے جبکہ دوسری جانب اسرائیل نے ایران کے متعدد ڈرون گرانے کا دعویٰ بھی کیا ہے۔

ایرانی میڈیا کا دعویٰ ہے کہ تہران اسرائیل میں 50 فیصد اہداف کو نشانہ بنانے میں کامیاب رہا، اسرائیلی فضائی اڈے پر خیبر میزائلوں کو ٹارگٹ کیا گیا۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیلی دفاعی تنصیبات کو نشانہ بنایا ہے، گولان کی پہاڑیوں اور شام کے قریب اسرائیلی فوجی ٹھکانوں کو بھی نشانہ بنایا گیا۔

یورپی میڈیا کا اس حوالے سے کہنا ہے کہ حملوں کے بعد اسرائیل نے فوجی اڈے خالی کردیئے جبکہ اسرائیل میں خوف کی فضا ہے ، تمام اسکولز اور تعلیمی ادارے بند کر دیئے گئے ہیں۔

دوسری جانب اسرائیلی فوج کے ترجمان ڈینیئل ہگری نے ان حملوں کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایران نے اپنی سرزمین سے اسرائیل کی سرزمین کی طرف بغیر پائلٹ کے طیارے روانہ کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ صرف چند ایرانی میزائل اسرائیل کی سرزمین میں گرے جس سے فوجی اڈے اور انفراسٹرکچر کو معمولی نقصان پہنچا۔

Advertisement

دوسری جانب ایرانی حملوں کے جواب میں امریکہ اور اردن نے اسرائیل کی مدد کرتے ہوئے کئی ایرانی ڈرونز مار گرانے کا بھی دعویٰ کیا ہے۔

یاد رہے یکم اپریل کو اسرائیل کے دمشق میں ایرانی قونصل خانے پر حملے کے بعد ایران نے اسرائیل پر جوابی حملے سے خبردار کیا تھا۔

 

 

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
چارلی کرک کے قتل میں موساد کے ملوث ہونے کے اشارے ملنے لگے
بھارت کو ایک اور دھچکہ ، امریکی صدر نے ایچ ون اور ایچ ون بی پر ٹیرف لگا دیا
پرتگال کا فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا فیصلہ، باضابطہ اعلان کل ہوگا
یورپی ایئرپورٹس پر سائبر حملہ؛ کئی پروازیں متاثر اور منسوخ
چینی عوام عظیم ہیں اور ہم ان کے ساتھ مزید کام کرنا چاہتے ہیں، ٹرمپ
افغانستان کے مستقبل کا فیصلہ افغانوں کے ہاتھ میں ہونا چاہیے،چین کا ردعمل آ گیا
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر