
سال 2024 کا پہلا سورج گرہن، پاکستانی وقت کےمطابق کب شروع ہو گا؟
سال 2024 کا پہلا مکمل سورج گرہن آج ہو گا، جو اگلے 20 سال تک دوبارہ دکھائی نہیں دے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق سورج گرہن امریکا اور کینیڈا میں بھی نظر آئے گا تاہم یہ کہیں مکمل تو کہیں جزوی ہوگا۔
مکمل سورج گرہن چونکہ 8 اور 9 اپریل کے درمیان ہوگا اس لیے پاکستان میں رات ہونے کے سبب اس کا مشاہدہ نہیں کیا جا سکے گا۔
سورج گرہن کا آغاز پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بج کر 42 منٹ پر ہوگا، 11 بج کر 17 منٹ پر سورج گرہن عروج پر ہوگا جبکہ سورج گرہن کا اختتام رات 1 بج کر 52 منٹ پر ہو گا۔
رواں سال کا یہ پہلا سورج گرہن میکسیکو، امریکا اور کینیڈا میں نظر آئے گا، سورج گرہن سب سے پہلے میکسیکو میں مقامی وقت کے مطابق دن میں 11 بجے کے بعد ہو گا، اس وقت چاند سورج کے سامنے آجائے گا اور زمین کے کچھ حصے میں اندھیرا چھا جائے گا۔
غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق مغربی یورپ، جنوبی امریکا، اٹلانٹک سمیت دیگر مقامات پر سورج گرہن دکھائی دے گا، دورانیہ 4 گھنٹے اور 27 منٹ ہونے کا امکان ظاہر کیا گیا ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News