
تائیوان اور جاپان زلزلےسےلرز اٹھا،متعددعمارتیں زمین بوس،سونامی الرٹ
تائیوان اور جاپان شدید زلزلے سے لرز اٹھا جس کے نتیجے میں متعدد عمارتیں زمین بوس ہوگئیں۔
7 اعشاریہ 7 شدت زلزلے کے بعد جاپان اور تائیوان میں سونامی الرٹ جاری کر دیا گیا ہے۔
زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز تائی پے کے ساحلی علاقے ہوالین کے قریب تھا، جبکہ اس کی گہرائی 15.5 کلو میٹر زیرِ زمین ریکارڈ کی گئی۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق 7 اعشاریہ 7 شدت کا زلزلہ تائیوان کے مشرقی ساحل کے قریب آیا، جس کے بعد سمندر میں 3 میٹر لہریں بلند ہوئی ہیں جبکہ زلزلے کےجھٹکے چینی صوبےفوجیان میں بھی محسوس کیےگئے۔
حکام کا کہنا ہے کہ تائیوان میں زلزلے سے 4 افراد ہلاک اور 60 سے زائد زخمی ہوئے ہیں تاہم مزید ہلاکتوں کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا ہے۔
غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق زلزے کے بعد تائیوان کے دارالحکومت تائی پے کے متعدد علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل ہو گئی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News