
اسرائیلی فوج نے دو ہفتے بعد الشفا اسپتال کا محاصرے ختم کردیا
اسرائیلی فوج کی جانب سے الشفا اسپتال کا دو ہفتے سے جاری محاصرہ ختم کر دیا گیا ہے۔
عرب میڈیا کے مطابق دو ہفتے سے جاری محاصرے میں الشفا اسپتال میں 400 فلسطینی شہید ہوئے جبکہ 500 گرفتار ہوئے۔
الاقصیٰ اسپتال پر بھی اسرائیلی بمباری 4 فلسطینی شہید ہوگئے جبکہ سینٹرل غزہ کے علاقے دیر البلاح میں امداد کے منتظر فلسطینیوں پر بھی حملے میں 5 فلسطینی شہید اور متعدد زخمی ہوئے۔
اس کے علاوہ رفح میں اسرائیلی حملے سے 4 افراد شہید ہوئے جن میں دو بچے بھی شامل ہیں۔
واضح رہے کہ غزہ میں جنگ سے اب تک 32 ہزار 845 شہید اور 75 ہزار 392 زخمی ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News