سوئٹزرلینڈ میں برفانی تودے گرنے سے 3 افراد ہلاک
سوئٹزرلینڈ کے جنوبی سوئس الپس میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔
ویلیس کینٹن نے ایکس اکاؤنٹ پر اس بات کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ سوئٹزرلینڈ کے جنوبی سوئس الپس میں برفانی تودہ گرنے سے 3 افراد ہلاک اور ایک زخمی ہو گیا ہے۔
سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو میں دکھایا گیا ہے کہ برف کی ایک دیوار زرمٹ کے رفیلبرگ سیکٹر کے ایک آف پیسٹ سیکٹر کو عبور کرتی ہے جو الپس کے سب سے پرتعیش سکی ریزورٹس میں سے ایک ہے۔
جنوبی سوئس الپس میں خراب موسم کے باوجود ریسکیو آپریشن شروع کر کے متعدد سیاحوں کو ریسکیو کرلیا گیا ہے جبکہ تین سیاح لاپتہ ہیں۔
انسٹی ٹیوٹ برائے برف اور برفانی تودے کی تحقیق نے کہا کہ “بعض صورتوں میں انتہائی بڑے برفانی تودے کی توقع کی جا سکتی ہے۔”
ایس ایل ایف نے بتایا کہ پیر سے پہلے سوئٹزرلینڈ میں اب تک 12 برفانی تودے گرنے اور مختلف حادثات میں 14 افراد ہلاک ہو چکے ہیں، جو زیادہ تر متاثرین کراس کنٹری اسکیئرز تھے۔
واضح رہے کہ چند روز قبل حکام نے جنوبی سوئس الپس میں شدید برف باری اور بہت تیز ہواؤں کے باعث برفانی تودے کے بڑے خطرے سے خبردار کیا تھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
