ڈونلڈ ٹرمپ
نیویارک: امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو ہش منی کیس میں مجرم قرار دے کر سزا سنا دی گئی۔
امریکی عدالت نے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو کاروباری ریکارڈ میں جعلسازی پر سزا سنائی جس کا اعلان جج 11 جولائی کو کریں گے۔
سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر فحش فلموں کی اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کو 1 لاکھ 30 ہزار ڈالر کی ادائیگی سے متعلق 34 الزامات عائد کیے گئے تھے، تاہم نیویارک کی جیوری نے تمام 34 الزامات کو درست قرار دے دیا۔
2024 کے ریپبلکن نامزدگی کے سرکردہ امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کے وکیل ٹوڈ بلانچ نے سی این این پر کہا کہ ٹرمپ کی قانونی ٹیم آنے والے ہفتوں میں تحریک کے ساتھ فیصلے کے خلاف مضبوطی سے لڑنے کا ارادہ رکھتی ہے، اگر یہ کوششیں ناکام ہوتی ہیں، تو وہ سزا کے بعد اپیل کریں گے، تاہم اپیل کا عمل نومبر کے انتخابات سے قبل مکمل ہونے کا امکان نہیں ہے۔
امریکا کے سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ پر الزام تھا کہ فحش اداکارہ اسٹارمی ڈینئلز کے ساتھ ان کے جنسی تعلقات تھے جس کو چھپانے کیلئی 2016 کے صدارتی انتخابات کے موقع پر اداکارہ کو رقم دی تھی اور اس کے نتیجے میں وہ الیکشن جیت گئے تھے۔
مبصرین کا کہنا ہے کہ پروبیشن یا کمیونٹی سروس کے برخلاف ڈونلڈ ٹرمپ کو جیل میں رہ کر اپنے ہر جرم کیلیے چار سال تک قید کی سزا کا سامنا کرنا پڑے گا۔
دوسری جانب کمرہ عدالت کے باہر ڈونلڈ ٹرمپ نے سزا سنانے والی جیوری پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مقدمہ دھاندلی ہے، میں بالکل بے قصور ہوں۔
سابق صدر ٹرمپ نے مقدمے کو بوگس اور خود کو بے گناہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ معاملہ ابھی ختم نہیں ہوا، آخر تک لڑیں گے۔
بعدازاں جیوری کی جانب سے سزا سنائے جانے کے بعد سابق امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے صحافیوں کے سوالات کا جواب دینے سے گریز کیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
