 
                                                      نئی دلی میں کچرے کے ڈھیر، غیر ملکی سفارت کار تنگ آ گئے
بھارت کے دارالحکومت نئی دلی میں کچرے کے ڈھیر سے غیر ملکی سفارت کار بھی تنگ آ گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق ڈنمارک کے سفارت خانے نے بھارتی حکام سے ہاتھ جوڑ کر صفائی ستھرائی کروانے کی اپیل کی ہے۔
ڈینش سفارت کار نے بھارتی حکام سے درخواست کی کہ خدارا محض باتیں کرنے کے بجائے ہمارے سفارت خانے کے پاس سے کچرے کے ڈھیر اٹھائے جائیں.
ڈینش سفارت خانے اور یونانی سفارت خانے کے درمیان گزرگاہ کو دلی والوں نے کچرے کا ڈھیر بنا ڈالا۔
سفارت خانے کے اطراف کچرے کے ڈھیر سے تنگ آ کر سفیر فریڈی سوان خود ویڈیو جاری کرنے پر مجبور ہوگئے، انہوں نے سماجی رابطوں کی سائٹ ایکس پر اپنے ذاتی اکاؤنٹ سے ایک ویڈیو جاری کی۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News

 
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                  
                                 