
اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے، اسرائیلی وزیر اعظم
اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو کی جانب سے امریکی صدر جوبائیڈن کے بیان پر ردعمل سامنے آ گیا ہے۔
بین الاقوامی ذرائع ابلاغ کے مطابق اسرائیلی وزیر اعظم نیتن یاہو نے ہٹ دھرمی برقرار رکھتے ہوئے کہا ہے کہ اگر ہمیں تنہا کھڑے ہونا پڑا تو بھی رفح پر حملے سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، اسرائیل بغیر کسی کی حمایت کے آگے بڑھنے کیلئے تیار ہے۔
جنگ بندی کی متعدد کوششوں کے بعد حماس کی جانب سے روان ہفتے پیر کے روز مصر اور قطر کی جانب سے تجویز کیے گئے جنگ بندی معاہدے کو قبول کرنے کا اعلان کیا گیا تھا تاہم اسرائیل نے ہٹ دھرمی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نہ صرف معاہدے کو مسترد کردیا بلکہ غزہ کے علاقے رفح میں زمینی حملہ بھی کردیا۔
گزشتہ روز امریکی صدر جوبائیڈن نے ایک انٹرویو میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے غزہ میں حماس کو ختم کرنے کی غرض سے 7 ماہ قبل جو حملہ کیا تھا، اس میں شہریوں کو مارنے کیلئے امریکی ہتھیاروں کا استعمال کیا گیا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News