Advertisement
Advertisement
Advertisement

امریکہ کا رفح پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرنے سے انکار

Now Reading:

امریکہ کا رفح پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرنے سے انکار

امریکہ کا رفح پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرنے سے انکار

امریکہ نے  رفح پر اسرائیلی حملے کی حمایت کرنے سے انکار کردیا۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے اپنی پریس بریفنگ میں کہاکہ امریکہ رفح میں اسرائیلی فوج کے زمین حملے کی حمایت نہیں کرے گا، جنگ بندی تجویز پر حماس کے ردعمل کا جائزہ لے رہا ہے۔

میتھیو ملر نے کہا کہ خطے میں اپنے شراکت داروں کے ساتھ بات چیت کر رہے ہیں، جنگ بندی معاہدہ اسرائیلیوں اور فلسطینیوں دونوں کے بہترین مفاد میں ہے، معاہدہ غزہ میں فوری جنگ بندی لائے گا اور غزہ میں انسانی امداد کی نقل و حرکت میں اضافہ ہو گا، اسرائیلیوں اور فلسطینیوں میں معاہدے تک پہنچنے کیلئےکام جاری رکھیں گے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے امریکہ میں سکھ رہنما کے قتل کی سازش میں بھارت کے ملوث ہونے کے سوال پر کہاکہ بھارت کو ان معاملات کو سنجیدگی سے لینا چاہیے، بھارتی تفتیش کے نتائج کا انتظار کررہے ہیں۔

دوسری جانب سیکرٹری جنرل اقوام متحدہ انتونیوگوتریس نے اسرائیل اور حماس سے خصوصی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ جنگ بندی معاہدے اور موجودہ مصائب کو روکنے کے لیے مقرر حد سے آگے بڑھیں، رفح میں بڑے پیمانے پر آپریشن تشویشناک ہے، بین الاقوامی انسانی قانون میں عام شہریوں کا تحفظ سب سے اہم ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
ٹرمپ نے مودی کو ’’خونی قاتل‘‘ قرار دے دیا
صدر ٹرمپ اور چینی صدر شی جن پنگ کی ملاقات، تجارتی معاہدے کی امید
دنیا کی پہلی مصنوعی ذہانت پر مبنی وزیر ’’دیئیلا‘‘ حاملہ، 83 ڈیجیٹل بچوں کو جنم دے گی
پاکستان دشمنی میں اندھی بھارتی میڈیا کی ایک اور چال ناکام ہو گئی
تاریخ کے بدترین سمندری طوفان ملیسا نے جمیکا میں خطرے کی گھنٹی بجا دی
جب  چاہیں غزہ پر حملہ کر سکتے ہیں ، کسی اجازت یا معا ہدے کے پابند نہیں، نیتن یاہو
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر