Advertisement
Advertisement
Advertisement

ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کون ہیں؟

Now Reading:

ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کون ہیں؟

ایرانی میڈیا نے صدر ابراہیم رئیسی کی ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کی تصدیق کردی ہے۔

ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار ہونے والے ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی زندگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

قدامت پسند سیاستدان، اسلامی قانون دان اور مصنف ابراہیم رئیسی ایران کے رہبرِ اعلٰی آیت اللہ علی خامنہ ای کےجانشین سمجھے جاتے تھے۔

صدرابراہیم رئیسی 14 دسمبر 1960 کو ایران کے شہر مشہد میں پیدا ہوئے،20 سال کی عمر میں ہی عدالتی نظام کاحصہ بن گئے۔

1988 میں بے شمار سیاسی قیدیوں کو سزائے موت سُنانے والی پراسیکیوشن کمیٹی کا حصہ تھے۔

Advertisement

2017 کا صدارتی الیکشن اعتدال پسند صدر حسن روحانی سے ہارے دوسری مرتبہ 2021 میں  62 اعشاریہ 9 فیصد ووٹوں سے ایران کے آٹھویں صدر منتخب ہوئے۔

اقتدار کے ایک سال بعد ہی ابراہیم رئیسی کی حکومت کو 22 سالہ مہسا امینی کی ہلاکت کے نتیجے میں ملک بھر میں احتجاج کا سامنا کرنا پڑا۔

خارجہ پالیسی میں ابراہیم رئیسی علاقائی خود مختاری کے حامی مانے جاتے تھے،امریکی افواج کے انخلاء کے بعد انہوں نے افغانستان میں استحکام کی حمایت کی۔

ان کی قیادت میں ایران اور سعودی عرب نے 2016 سے منقطع سفارتی تعلقات بحال کر لیے۔
اُنہوں نے غزہ جنگ میں اسرائیلی جارحیت کی شدید مذمت کی اور کہا کہ امریکا کی مدد سے اسرائیل، غزہ میں فلسطینیوں کی نسل کشی کر رہا ہے۔

Advertisement
Advertisement
مزید پڑھیں

Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News


Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News


Advertisement
آرٹیکل کا اختتام
مزید پڑھیں
کیا اسرائیل ترکیہ پر حملے کی حماقت کرنے والا ہے ؟
یو اے ای نے دبئی ایئرشو 2025 میں اسرائیلی دفاعی کمپنیوں پر پابندی لگا دی
امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کا یورپی یونین سے بڑا مطالبہ
اسرائیلی حملہ ریاستی دہشت گردی ہے، حملےکا جواب دینےکا حق محفوظ رکھتےہیں، قطری وزیراعظم
اسرائیل نے دوحہ پر حملے سے متعلق امریکا کو آگاہ کردیا تھا ، ترجمان وائٹ ہائوس
کیا دوحہ حملے میں واشنگٹن معاونت شامل تھی ؟ امریکی حکام کاجواب دینے سے انکار
Advertisement
توجہ کا مرکز میں پاکستان سے مقبول انٹرٹینمنٹ
Advertisement

اگلی خبر