
امریکی دفاعی پلانٹ میں دھماکہ؛ 2 افراد زخمی، ایک لاپتا
امریکی ریاست آرکنسا میں واقع دفاعی پلانٹ میں دھماکے کے نتیجے میں 2 افراد زخمی جبکہ ایک شخص لاپتا ہو گیا۔
غیر ملکی خبرایجنسی کے مطابق یہ دھماکہ آرکنسا کے علاقے کیمڈن میں جنرل ڈائنامکس آرڈیننس اینڈ ٹیکٹیکل سسٹمز پلانٹ میں ہوا، جو لٹل راک سے تقریباً 86 میل (138 کلومیٹر) جنوب میں واقع ہے۔
کمپنی کے ترجمان نے بتایا کہ تاحال دھماکے کی وجوہات معلوم نہیں ہو سکی ہیں۔ کمپنی کی جانب سے ابتداعی طور پر معاملے کو پائرو ٹیکنیکس کے باعث حادثہ قرار دیا جا رہا تھا تاہم بعد میں اسے دھماکہ قرار دیا گیا۔
جنرل ڈائنامکس کے ساتھ برکلے وہلی نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ شروعاتی طور پر ہم زخمیوں اور متاثرین پر کام کر رہے ہیں، واقعے کی تحقیقات کیلئے حکام کے ساتھ مکمل تعاون کیا جائے گا۔
برکلے وہیلی نے اس بات کی بھی تصدیق کی کہ جس عمارت میں دھماکہ ہوا وہاں پروڈکشن روک دی گئی تھی جبکہ ہلاکتوں یا زخمیوں سے متعلق مزید معلومات نہیں دی گئی ہے۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News