
غزہ میں جنگ بندی اب بھی ممکن ہے، امریکی صدر
امریکی صدر جو بائیڈن کا کہنا ہے کہ غزہ میں جنگ بندی اب بھی ممکن ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق امریکی صدر جو بائیڈن نے ایک تقریب میں کہا کہ غزہ کی پٹی میں جنگ بندی اب بھی ممکن ہے۔
بائیڈن نے صحافیوں کو بتایا کہ بات چیت اب بھی جاری ہے۔ ہم ہار نہیں مان رہے، غزہ میں جنگ بندی اب بھی ممکن ہے۔
انہوں نے مزید کہا کہ امریکی وزیر خارجہ اینٹونی بلنکن غزہ میں جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر زور دینے کے لیے اسرائیل میں موجود ہیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News