کلکتہ میں خاتون ڈاکٹر کے ریپ اور قتل کا معاملہ، بھارت بھر میں ڈاکٹروں کا احتجاج
بھارتی شہرکلکتہ میں خاتون ٹرینی ڈاکٹر کی عصمت دری اور قتل کے خلاف بھارت بھر میں ڈاکٹروں کا احتجاج جاری ہے۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن نے آج 24 گھنٹے کے لیے ضروری خدمات کے علاوہ تمام کام بند کرنے کا اعلان کردیا ہے۔
بھارت کے کئی شہروں میں طبی سہولیات احتجاجاً بند کردی گئی ہیں۔
بھارتی میڈیا کے مطابق خاتون ڈاکٹر کے قتل کی تحقیقات بھی جاری ہیں۔
بھارتی سی بی آئی نے کالج کے 4 ڈاکٹروں اور سابق پرنسپل کو بھی تفتیش کے لیےطلب کرلیا ہے۔
انڈین میڈیکل ایسوسی ایشن (آئی ایم اے) نے جمعرات کو بھی ملک بھر میں اپنے اراکین کو ہفتے سے 24 گھنٹوں کے لیے ایمرجنسی سروس کے علاوہ تمام سروسز بند کرنے کی ہدایت کی تھی۔
آئی ایم اے کے صدر آر وی اسوکان نے بتایا کہ ملک میں ہمارے پیشے میں خواتین کی تعداد زیادہ ہے اور ہم ایک دفعہ پھر ان کی سلامتی اور سیکیورٹی کا مطالبہ کر رہے ہیں۔
ڈاکٹر کے ریپ کے بعد قتل کے واقعے پر ملک بھر میں غم و غصے کا اظہار کیا گیا تھا، بالی ووڈ کے اداکاروں سمیت دیگر اسٹارز اور سیاست دانوں نے اس طرح کے واقعات کے ذمہ داروں کو سخت سزائیں دینے کا مطالبہ کیا تھا۔
خیال رہے کہ کولکتہ میں گزشتہ ہفتے 31 سالہ ڈاکٹر کو میڈیکل کالج میں خون میں لت پت مردہ حالت میں پایا گیا تھا ۔
آر جی کار میڈیکل کالج کے اسٹاف نے بتایا تھا کہ ڈاکٹر 36 گھنٹوں پر شفٹ کے تقریباً 20 گھنٹے کام کرنے کے بعد کالج کے لیکچر ہال میں بیٹھ گئی تھیں۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
