فلسطینی عوام کو غزہ میں جہنم جیسی صورتحال کا سامنا ہے، امریکی محکمہ خارجہ
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا کہنا ہے کہ فلسطینی عوام کو غزہ میں جہنم جیسی صورتحال کاسامنا ہے۔
بین الاقوامی خبررساں ادارے کے مطابق نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ ویدانت پٹیل کا کہنا ہے کہ غزہ میں فلسطینیوں کی جان کانقصان دل دہلا دینے والاہے۔
ویدانت پٹیل نے کہا کہ غزہ میں اسرائیلی حملوں میں 40 ہزار فلسطینی جان گنواچکے ہیں۔ اسرائیل شہریوں کو نشانہ بنانے سے گریز کرے۔
امریکی محکمہ خارجہ کے نائب ترجمان کا کہنا تھا کہ غزہ میں جنگ روکنےکے لیے جنگ بندی معاہدےتک پہنچنےکی کوشش کررہےہیں۔ غزہ جنگ بندی مذاکرات میں قطراورمصرکااہم کردارہے۔
انہوں نے مزید کہا جنگ بندی سےمتعلق خاکہ صدر جو بائیڈن نےمئی میں پیش کیاتھا۔
مزید پڑھیں
Catch all the Business News, Breaking News Event and Latest News Updates on The BOL News
Download The BOL News App to get the Daily News Update & Live News
